اعمالِ شفاء - روحانی غسل سے جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج

اعمالِ شفاء - روحانی غسل سے جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج

383 0 0

اعمالِ شفاء - روحانی غسل سے جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج

(روحانی غسل)


صحت و عافیت اورپرسکون زندگی کو بحال رکھنا اور بیماری لاحق ہونے پر اس سے چھٹکار ا حاصل کر ناانسا نی فطر ت کا اہم تقاضا ہے،انسان کو لاحق ہونے والے امراض دونو ں طرح کے ہیں روحانی وجسمانی اور ان دونوں کا شافی علاج قرآن مقدس اور احادیث مبارکہ میں ہے جیسا کہ خداوند عالم کافرمان ہے ’’وننز ل من القران ماھو شفآء ورحمۃ للمومنین ‘‘یعنی ہم نے جوقرآن نازل کیاہے اس میں (جسما نی وروحانی) بیماریوں کے لیے شفاء ہے اور اہل ایما ن کے لیے سراپارحمت ہے۔ (سورہ بنی اسرائیل ۸۲)
اسلا م پاکیز ہ مذہب ہے اورنظافت اور صفائی ستھر ائی کو پسند کرتا ہے اسی لیے نماز پنج گانہ کے ساتھ وضو کا حکم دیااور وضو میں ان اعضا ء کو دھو نے کا حکم دیا گیا جو بار بار غبا ر آلود ہوتے ہیں اور جن میں میل وکچیل زیا دہ لگتا ہے، پھر ہفتہ میں کم از کم غسل کو سنت قرا ر دیا گیا تاکہ پو را جسم صاف ستھر اہوجائے۔ اولیا ء کا حیر ت انگیز روحانی غسل ایسا مجر ب عمل ہے جس میں اللہ کا فرمان بھی ہے یعنی قرآنی آیات اور حضورﷺ کا طریقہ بھی یعنی سنت کے مطابق غسل کرنا اسی وجہ سے یہ ہر قسم کی بیما ری اور پریشانی کے لیے ایک تیر بے خطا اور آزمودہ عمل ہے، ہزاروں نے آزمایا آپ بھی یقین کی قو ت کے ساتھ کریں اللہ پاک اس عمل کو ضرور قبو ل فرماتے ہیں جس میں طاقت ہو۔
(طریقہ غسل )


روحانی غسل کاطریقہ یہ ہے کہ آخری چھ سورتیں مع تسمیہ اول وآخر3 دفعہ درودشریف کے ساتھ تین مرتبہ پڑھیں اوراسکے بعد بیت الخلاء کی دعا



روحانی غسل سے جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج

پڑھ کر بایاں پاؤں غسل خانے میں رکھ کراندرچلے جائیں ،سنت کے مطابق غسل کریں، نہاتے وقت مسلسل دعا دل ہی دل میں پڑھتے رہیں ،زبان سے بالکل نہ پڑھیں اور اپنی ہر بیماری اور پریشانی کا تصور کرتے رہیں کہ وہ بھی اس پا نی کے ساتھ دھل رہی ہیں اور اس کے بعد جب باہر آئیں تو سید ھا پا ؤں باہر رکھیں اور پھر اسی ترتیب سے آخر ی چھ سورتیں پڑھیں جیسے پہلے پڑھیں تھیں۔
آخری چھ سورتیں:(1)سورۂ کافرون (2)سورۂ نصر(3) سورۂ لھب (4)سورۂ اخلاص (5)سورۂ فلق (6)سورۂ ناس


نوٹ :غسل جنابت کی صورت میں نہانے سے پہلے چھ سورتیں نہ پڑھیں بلکہ نہانے کے بعد جب با ہر آجائیں تو بعد میں چھ مرتبہ پڑ ھ لیں۔

- See more at: http://ubqari.org/amaal/details/2#sthash.6XgVPyhG.dpuf